الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے اناو سے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی)کے رکن
پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے متنازعہ بیان کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
قرار دیتے ہوئے آج ایک نوٹس جاری کیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کا بادی انظری میں یہ خیال ہےکہ
مسٹر مہاراج کا یہ بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور انہیں کل
11بجے تک اپنا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے جمعہ کو میرٹھ میں کہا تھا کہ
ملک کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں معدد مسائل پیدا
ہوگئے ہیں۔